بھٹکل:13/فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماولی گرام پنچایت کے صدارتی عہدے اور ٹیکس وصولی کے متعلق بھٹکل ناگریک ویدیکے نے جو الزامات عائد کئے ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ بات گرام پنچایت کے کارگزار صدر ناگرتنا پڈیار نے کہی۔
پیر کو مرڈیشور میں پریس کانفرنس کے ذریعے وضاحت پیش کرتے ہوئے شریمتی ناگرتنا پڈیار نے کہاکہ گرام پنچایت کی صدر سدھا موگیر نے صدارتی عہدے سے استعفیٰ پیش کیا تھا اس کو منظور کرلیا گیا ہے۔ اس کے بعدصدارتی انتخاب کے لئے جس ریزرویشن کا اعلان ہوا تھا اس زمرے میں کسی نےبھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا تو عہدہ خالی ہے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے حکم کے مطابق نائب صدر کے عہدے پر فائز میں خود کارگزار صدر کے طورپر کام کررہی ہوں ۔ سدھا موگیر نے اپنے حلقہ کی رکنیت سے جو استعفیٰ پیش کیا ہے اس کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، اصول و ضوابط کے مطابق استعفیٰ دئیے بغیر 10فروری کو ان کے استعفیٰ نامہ کی رجسٹرڈ پوسٹ ہمیں موصول ہوئی ہے، جب کہ استعفیٰ صدر کے سامنے حاضر ہوکر تحریری طورپر استعفیٰ دینا چاہئے تھا، اس معاملے میں پنچایت کی طرف سے انہیں نوٹس جاری کی گئی ہے، ان حالات و معاملات کی کوئی جانکاری نہ رکھتے ہوئے ناگریک ویدیکے کے عہدیداران اخبارات کے ذریعے جھوٹی ،غیر مستند اور بے تکی بیان بازی کی ہے۔ پنچایت ٹیکس وصولی کے متعلق بھی ناگریک ویدیکے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، ٹیکس وصولی میں پنچایت 100%ترقی کررہی ہے، رواں سال 70%ٹیکس وصولی ہوئی ہے، بقیہ ڈیڑھ ماہ میں 100فی صد ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماولی -2نئی تشکیل شدہ پنچایت ہے، پہلے سال کوئی امداد نہیں ملی ، لیکن صرف ٹیکس وصولی کے ذریعے 17لاکھ روپئے جمع کئے گئے ہیں، اور ایک بلیوپرنٹ تشکیل دے کر ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں، مزید بتایا کہ اس طرح ٹیکس وصولی کی رقم سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے والی بہت ہی کم پنچایتوں میں سے ایک ماولی پنچایت ہونے پر ہمیں فخر حاصل ہے۔ رکن اسمبلی کے تعاون سے ہروارڈ میں زیادہ غریب قرار دئے گئے افراد کو رہنے کے لئے مکان مہیا کیا گیا ہے۔ پنچایت انتظامیہ کے متعلق مجھے تجربہ ہے۔ گرام پنچایت تقسیم ہونے سے پہلے اسی پنچایت کی صدر کے عہدے پر فائز ہوکر کام کرنے کا بڑا تجربہ ہے ، مزدور سنگھا میں بھی شامل رہی ہوں، ناگریک ویدیکے کو قانون کے متعلق کچھ بھی جانکاری اور معلومات نہیں ہے۔ ایسی لاعلمی میں الزامات عائدکرنا بیزارگی کی بات ہے۔ اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، والمیکی پٹن پنچایت ترقی بورڈ کے ڈائرکٹر وینکٹیش گونڈ، موہن نائک، پون کمار ، راجو، لکشمن نائک، سنتوش ، گوندگونڈا، سنیل نائک وغیرہ موجود تھے۔